پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم کی نواز شریف سے ملاقات

اسلام آباد(بیورو رپورٹ/میڈیا 92نیوز)وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے سابق وزیر اعظم نوازشریف سے ملاقات کی جس میں پارٹی امورپر تبادلہ خیال کیا۔

دوسری جانب پنجاب ہاؤس اسلام آباد میں میاں نوازشریف کی زیر صدارت پارٹی رہنماؤں کا اہم اجلاس جاری ہےجس میں مرکزی رہنماؤں سے مشاورت کی جارہی ہے۔

ذرائع کے مطابق جاری اجلاس میں وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی بھی موجود ہیں۔ اجلاس میں پارٹی صدارت، سینیٹ الیکشن اور آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا جارہا ہے۔

اجلاس میں مریم نواز، پرویز رشید، مریم اورنگزیب، عابد شیرعلی کے علاوہ دانیال عزیز، مصدق ملک، تہمینہ دولتانہ، آصف کرمانی، جنید انوار چوہدری، ارشد لغاری، سردار یوسف اور سائرہ افضل تارڑ شریک ہیں۔

اس موقع پر ن لیگ کے کارکنان کی بڑی تعداد بھی وہاں موجود ہے اور وہ نواز شریف کے حق میں نعرے بازی بھی کر رہی ہے۔

Back to top button