لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا 92نیوز)یوسی 188 گلستان کالونی دھرمپورہ کےعلاقہ مکین مرمتی کام رکنے پر سراپا احتجاج بن گئے۔ علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا۔
تفصیلات کے مطابق دھرمپورہ گلستان کالونی میں سیوریج کا دیرینہ مسئلہ تھا۔ جس کے باعث علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بنی ہوئی تھی۔ منتوں سماجتوں سے ترقیاتی کام تو شروع کر لیا گیا مگر نعمت بھی زحمت بن گئی۔ واسا نے پانی کے نئے پائپ ڈالنے کے لئے سڑک تو کھود دی۔ لیکن مرمتی کام کیوں رک گیا ہے کسی کو خبر نہیں۔
علاوہ ازیں علاقہ مکینوں کا مطالبہ ہے کہ جلد ازجلد تعمیراتی کام کو بحال کیا جائے تاکہ ان کی زندگی میں سکون آسکے۔