لاہور(رپورٹ ظہیر الحق /میڈیا 92نیوز) اختیارات نہ ہونے، سہولتوں کے فقدان اور ناقص بلدیاتی سسٹم کے باعث بیشتر ڈپٹی میئرز اور یونین کونسلوں کے چیئرمینوںنے عہدوں سے استعفیٰ دے کرآئندہ الیکشن میں صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کرلیا اور ٹکٹوں کے حصول کےلئے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ مشرف دور میں ارکان قومی وصوبائی اسمبلی استعفیٰ دےکر ضلع اور تحصیل ناظم کا الیکشن لڑرہے تھے۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے حکم پر ملک کے دیگر صوبوں کی طرح پنجاب میں بلدیاتی ایکٹ2013ءکے تحت بلدیاتی الیکشن کرادئیے گئے لیکن منتخب نمائندوں جن میں ضلعی چیئرمین، ڈپٹی میئرز، یونین کونسلوں کے چیئرمین،وائس چیئرمین اور کونسلرز کے اختیارات نہ ہونے کے برابر رکھے ۔ ضلع ناظم جس کے ماتحت28محکمے ہوتے تھے۔ موجودہ صوبائی گورنمنٹ نے تمام محکموں کو ضلع سے نکال کر صوبائی محکموں کے ماتحت کردیا۔ ڈپٹی میئرز، وائس چیئرمین اور کونسلرز کے پاس کچھ بھی نہیں رہا جس سے وہ موجودہ بلدیاتی سسٹم سے دلبرداشتہ ہوتے جارہے ہیں کیونکہ نہ ان کے پاس اختیارات ہیںنہ فنڈز، چھوٹے ملازمین کو تبادلوں کےلئے بھی میئرز، ضلعی چیئرمین کی منت سماجت کرنا پڑتی ہیں جس کے پیش نظر ضلع چیئرمین، ڈپٹی میئرز اور چیئرمین یونین کونسلز نے آئندہ جنرل الیکشن میں اپنی نشستوں سے استعفیٰ دے کر صوبائی اسمبلی کا الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے ان میں لاہور سے ڈپٹی میئرز کی بڑی اکثریت جن میں گلبرگ سے اعجاز حفیظ، نشتر زون سے راﺅ شہاب الدین، راوی زون وسیم قادر، عزیز بھٹی زون سے مشتاق مغل، شالیمار زون سے اللہ رکھا اورسمن آباد زون سے میاں طارق شامل ہیں جنہوں نے ٹکٹوں کے حصول کےلئے اپنی پارٹی رہنماﺅں سے رابطوں کا سلسلہ شروع کردیا ہے۔ واضح رہے کہ سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں شاہ محمود قریشی نے ملتان، احمد یار ہراج نے خانیوال لاہور میں قیصر امین بٹ سمیت دیگر اضلاع میں ارکان اسمبلی نے ضلع اور تحصیل ، ٹاﺅنز کا الیکشن لڑا تھا۔
Read Next
26 ستمبر, 2024
جاوید بٹ قتل کیس؛ پولیس نے ایک اور سہولت کار کو گرفتار کرلیا
21 جون, 2021
لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ویکسین لگانے کا عمل شروع
20 جون, 2021
طالبعلم سے زیادتی کے معاملے کو ٹیسٹ کیس کے طور پر لیں گے: آئی جی پنجاب
20 مئی, 2021
مسلم لیگ (ن) کا رنگ روڈ اسکینڈل میں وزیراعظم اور بزدار کی گرفتاری کا مطالبہ
25 فروری, 2021