لاھور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)نیب نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں بدعنوانی کے الزام پر سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد خان چیمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق نیب لاہور نے آشیانہ ہاؤسنگ سکیم میں بدعنوانی کے الزام میں سابق ڈی جی ایل ڈی اے احد چیمہ کو گرفتار کر لیا ، نیب ٹیم نے احد چیمہ کو ایم ایم عالم روڈ پر واقع ان کے دفتر سے گرفتار کیا ۔
واضح رہے کہ احد چیمہ پر آشیانہ ہاؤسنگ سکیم کے ٹھیکے من پسند کمپنیوں کو دینے کا بھی الزام ہے.