پاکستانتازہ ترین

گوجر خان میں بس کی ٹکر، طالب علم جاں بحق

راولپنڈی(کرائم رپورٹر/میڈیا 92نیوز) جی ٹی روڈ پر گورنمنٹ سرور شہید کالج کا طالبعلم بس ڈرائیور کی غفلت سے جاں بحق، مشتعل ہجوم نے 2 بسوں کو آگ لگا دی اور روڈ بلاک کر دی۔

پولیس ذرائع کے مطابق طالبعلم بس میں سوار ہو رہے تھے کہ ڈرائیور نے تیزی سے بس چلا دی جس کے سبب طالب علم بس کے ٹائروں تلے کچلا گیا۔ اس المناک حادثے کے بعد موقع پر موجود دیگر طلباء نے اپنے ساتھی کی المناک موت پر احتجاج کرتے ہوئے 2 بسوں کو آگ لگا دی اور جی ٹی روڈ دو مقامات پر بلاک کر دی ۔

اس موقع پر احتجاجی طلبہ نے ریسکیو 1122 کے دفتر پر بھی حملہ کیا اور توڑ پھوڑ کی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ جاں بحق طالب علم گورنمنٹ سرور شہید کالج میں فرسٹ ایئر کا طالب علم اور نواحی قصبے بوکڑہ کا رہنے والا تھا۔

Back to top button