پاکستانتازہ ترین

ن لیگ عدالت کوڈکٹیٹ کرناچاہتی ہے،نوازشریف رونادھونابندکریں،بلاول

لاہور(نمائندہ خصوصی/میڈیا 92نیوز)بلاول بھٹو زرداری نے دعوی کیاہےکہ نوازشریف جوڈیشل ریفارمز نہیں چاہتے،نوازشریف رونا دھونا بند کریں۔

چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے لاہور میں عاصمہ جہانگیر کے لواحقین سے ان کی وفات پر تعزیت کی۔ اس موقع پر عاصمہ جہانگیر کی رہائش گاہ کے باہر میڈیا سے گفتگومیں انھوں نے کہاکہ ن لیگ عدالت کو ڈکٹیٹ کرنا چاہتی ہے۔ بلاول نے دوٹوک کہاکہ پارلیمان سپریم ہے،ہمارا مشن ہے کہ نیا پاکستان بنایا جائےجہاں عدلیہ انصاف دلائے،فوج تحفظ کرے۔

انھوں نے مزید کہاکہ وہ پاکستان بنانا چاہتے ہیں کہ جہاں خواتین کو تحفظ ملے۔ انھوں نے مزید کہاکہ حقانی مدرسے کے سرپرست اعلیٰ سے عمران خان کے سیاسی معاملات چل رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کاکہناتھاکہ ہم ترقی پسند اور پرامن لاہور بنائیں گے۔ انھوں نے مزید بتایاکہ شہید بی بی کے کیس میں زرداری کے خلاف عدلیہ پر دباؤ ڈالا۔نوازشریف جوڈیشل ریفارمز نہیں چاہتے،نوازشریف رونا دھونا بند کریں

Back to top button