بزنس

پنجاب کے بعد سندھ میں بھی اجینو موتو پر پابندی عائد

کراچی(کامرس رپورٹر/میڈیا 92نیوز) پنجاب فوڈ اتھارٹی کے بعد محکمہ داخلہ سندھ نے بھی چائنیز کھانوں کا لازمی جز تصور کیے جانے والے اجینو موتو یعنی چائنیز نمک پر پابندی لگانے کا اعلان کردیا۔

محکمہ داخلہ سندھ نے اجینوموتو پر پابندی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق انسانی صحت کے تحفظ کے پیش نظر اجینوموتو کی درآمد، تیاری اور فروخت پر پابندی عائد کی گئی۔

پنجاب میں چائنیز نمک پر پابندی عائد

نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی کا اطلاق دفعہ 144 کے تحت پورے سندھ میں ہوگا۔

اس سے قبل گذشتہ ماہ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے اجینو موتو پر پابندی لگانے کا اعلان کیا تھا۔

پنجاب فوڈ اتھارٹی کے سائنٹیفک پینل کا کہنا تھا کہ اجینو موتو میں مونو سوڈیم گلومیٹ پایا جاتا ہے جو سر درد، دل کی دھڑکن کے مسائل اور دماغی و اعصابی بیماریوں کا باعث بنتا ہے۔

Back to top button