لاھور نامہ

شہباز شریف سے ملاقات نہ ہونے پر رکن پنجاب اسمبلی عطا مانیکا بھی ناراض

لاہور(نمائندہ خصوصی/میڈیا 92نیوز) پنجاب کے رکن اسمبلی میاں عطا محمد خان مانیکا، وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف سے ملاقات نہ ہونے پر ناراض ہوگئے اور انہوں نے آئندہ الیکشن مسلم لیگ (ن) کے پلیٹ فارم سے نہ لڑنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا 92نیوز کے مطابق عطا مانیکا کا کہنا تھا کہ انہوں نے الیکشن (ن) لیگ کی وجہ سے نہیں جیتا، وہ ہمیشہ (ن) لیگ کے خلاف الیکشن لڑ کر جیتتے رہے ہیں، لیکن انہوں نے زندگی میں پہلی دفعہ (ن) لیگ کا ٹکٹ لےکر الیکشن جیتا۔

عطا مانیکا کا کہنا تھا کہ وہ آئندہ (ن) لیگ کے ٹکٹ پر الیکشن نہیں لڑیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘مسلم لیگ (ن) میں گدھےگھوڑے میں فرق نہیں ہے، یہاں صرف حرف خوش آمد ہے’۔

واضح رہے کہ عطا مانیکا اس وقت تعلیم اور نان فارمل بنیادی ایجوکیشن اور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی قائمہ کمیٹیوں کے رکن ہیں۔

وہ سابق صوبائی وزیر برائے ریونیو بھی رہ چکے ہیں، تاہم انہوں نے گذشتہ برس جولائی میں اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔

Back to top button