پاکستانتازہ ترینجرائم

انتظار قتل کیس:تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کیلئےکل تک کی مہلت

کراچی (کرائم رپورٹر/کورٹ رپورٹر/میڈیا 92نیوز)انتظار قتل کیس کی کراچی کی مقامی عدالت میں سماعت، تفتیشی افسر نے چالان پیش کرنے کے لیے مزید مہلت طلب کرلی، عدالت نے تفتیشی افسر کو چالان جمع کرانے کے لیے کل تک مہلت دے دی۔

کراچی میں جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کی عدالت میں انتظار قتل کیس کی سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت کو بتایا کہ نئی جے آئی ٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تحقیقات کررہی ہے۔جے آئی ٹی رپورٹ سامنے آنے تک چالان جمع کرانے کی مہلت دی جائے۔

تفتیشی افسرکی جانب سےچالان پیش کرنے کے لیے مہلت طلب کرنے پرعدالت نے سماعت کل تک ملتوی کردی۔

واضح رہے کہ انتظار قتل کیس میں اے سی ایل سی کے 8 اہلکار گرفتار اور ایک ضمانت پرہے۔ملزمان کے خلاف مقدمہ تھانہ درخشاں میں درج ہے۔

Back to top button