کوئٹہ (سپورٹس رپورٹر/میڈیا 92نیوز)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اداکارہ مایا علی کو پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن تھری کے لیے اپنی ٹیم کا برانڈ ایمبیسڈر منتخب کرلیا۔
پاکستان سپر لیگ کے تیسرے ایڈیشن کے لیے ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے اپنے آفیشل ٹوئٹر پیج پر اداکارہ مایا علی کو اپنا برانڈ ایمبیسڈر مقرر کرنے کا اعلان کیا۔
دوسری جانب اداکارہ نے ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا برانڈ ایمبیسڈر مقرر ہونے پر خوشی کا اظہار کیا اور اسے اپنے لیے اعزاز قرار دیا۔