لاہور (کرائم رپورٹر/کورٹ رپورٹر/میڈیا 92نیوز)لاہور ہائیکورٹ نے زنیب قتل کیس کے مجرم کو سر ِعام پھانسی دینے کیلئے دائر درخواست کو قبل از وقت قرار دیتےہوئے نمٹا دیا، اور واضح کیا کہ مجرم کے پاس اپیل کیلئے ابھی فورم موجود ہیں۔
لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس صداقت علی خان کی سربراہی میں2 رکنی بنچ نےاشتیاق چوہدری ایڈوکیٹ کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کا موقف تھا کہ مجرم عمران کسی رعایت کا مستحق نہیں، اس لیے اسے اسی مقام پر سرعام پھانسی دی جائے، جہاں سے زنیب کی لاش ملی تھی۔
سر عام پھانسی کیلئے قانون میں ترمیم کی ضرورت نہیں، عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوئے قرار دیا کہ مجرم عمران کے پاس سزا کےخلاف اپیل کیلئے فورم موجود ہیں، جب تک مجرم کی تمام اپیلیں مسترد نہیں ہوجاتیں تب تک پھانسی کے حکم پر عمل درآمد نہیں ہوسکتا۔