لاھور نامہ

یو ایم ٹی کے زیر اہتمام دو روزہ اسلامک بینکنگ کانفرنس

لاہور(ایجوکیشن رپورٹر/میڈیا 92نیوز)۔مقامی ہو ٹل میں منعقدہ افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی چیئرمین پنجاب ہائر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر نظام الدین تھے جبکہ چیئرمین آئی ایل ایم ڈاکٹر صہیب مراد،ریکٹر یو ایم ٹی ڈاکٹر اسلم ، جسٹس ریٹائرڈ خلیل الرحمن رمدے سمیت ملکی اور بین الاقوامی محققین نے بھی شرکت کی۔ ڈاکٹر نظام الدین نے خطاب میں کہاکہ اسلامک بینکنگ سے آگاہی وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ ڈاکٹر اسلم نے کہا کہ کچھ عرصہ سے روایتی بینکاری کی نسبت اسلامک بینکنگ میں اضافہ ہوا ہے ۔ کانفرنس میں مختلف ممالک سے آئے محققین 40 مقالے پیش کرینگے ۔

Back to top button