جرائملاھور نامہ

ایوان عدل میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ دو وکیل جاں بحق، وزیر اعلی پنجاب کا نوٹس

لاہور (کرائم رپورٹر/کورٹ رپورٹر/میڈیا 92نیوز)سکیورٹی کے دعوے دھرے کے دھرے۔ ایوان عدل میں فائرنگ کا ایک اور واقعہ دو وکیل جاں بحق، وزیر اعلی پنجاب کا نوٹس رپورٹ طلب کرلی۔ چیف جسٹس لاہو ہائیکورٹ نےعدالتوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس طلب کر لیا۔ صرف بیس روز بعد احاطہ عدالت پھر لہولہان۔ ایڈیشنل سیشن جج شیخ تاثیر الرحمان کی عدالت کے باہر فائرنگ۔ 2 وکیل گولیوں سے چھلنی۔ پلاٹ کے تنازع پر ایسی رنجش کہ وکیل نے اپنے ہی پھوپھی زاد بھائی وکیل کو گولیاں مار دیں۔ زد میں ایک ساتھی وکیل بھی آگیا۔ رانا ندیم ایڈووکیٹ موقع پر ہی جاں بحق۔ ملک اویس ایڈووکیٹ ہسپتال میں چل بسے۔ فائرنگ سے سیشن کورٹ میں بھگدڑ۔ خوف وہراس پھیل گیا۔ فوری طور پر عدالت کے خارجی و داخلی راستوں کو بند کر دیا گیا اور پولیس کی بھاری نفری پہنچ گئی۔ تمام عدالتوں میں کیسز کی سماعت روک دی گئی۔ پولیس نے فائرنگ کرنے والے ملزم کاشف راجپوت ایڈووکیٹ کو دبوچ لیا۔ اسلحہ بھی برآمد کر لیا۔ پولیس کے مطابق عدالت میں سماعت کے دوران فریقین کے وکلا میں تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا۔ عدالت کے باہر نکلتے ہی ملزم نے فائرنگ کردی۔ ادھر وزیراعلی پنجاب نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ چیف جسٹس ہائی کورٹ سیشن جج اور آئی جی پنجاب کا بھی نوٹس عدالتوں کی سکیورٹی کے حوالے سے اجلاس بھی طلب۔ اکتیس جنوری کو سیشن کورٹ میں فائرنگ کے نتیجہ میں ہی قتل کا ملزم اور ایک کانسٹیبل چل بسے تھے۔ جس کے بعد عدالتوں کی سکیورٹی بڑھانے کے دعوے کئے گئے تھے لیکن فائرنگ کے ایک اور واقعہ نے ان دعووں کی قلعی کھول دی ہے۔

Back to top button