اسلام آباد(کورٹ رپورٹر/میڈیا 92نیوز)سپریم کورٹ میں چیف جسٹس پاکستان نے نیب ریفرنس یکجا کرنے کے لیے نواز شریف کی اپیل مسترد کر دی۔ نواز شریف نے رجسٹرار آفس کے اعتراضات کے خلاف درخواست دائر کی تھی ۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے نیب ریفرنس یکجا کرنے کی ان چیمبر سماعت کی جس میں نوازشریف کی جانب سے وکیل عائشہ حامد پیش ہوئیں۔
واضح رہے کہ نوازشریف نے نیب میں زیر سماعت ریفرنسز یکجا کرنے کی درخواست کی تھی جسے رجسٹرار آفس نے اعتراض لگا کر اپیل واپس کردی تھی۔
اس سے قبل بھی سپریم کورٹ نوازشریف کی چیمبر اپیل مسترد کرچکا ہے۔ پہلی چیمبر اپیل پاناما نظرثانی فیصلے میں نیب ریفرنسز یکجا کرنے کا نکتہ نہ اٹھانے پر مسترد کی گئی تھی۔