لاہور(شوبزرپورٹر/میڈیا92نیوز) اسٹیج اور پشتو فلموں کی نامور اداکارہ ثوبیہ خان کو قتل کرنے کے منصوبے کا انکشاف جبکہ ثوبیہ خان نے اس حوالے سے تمام ثبوتوں کے ساتھ پولیس کو باقاعدہ درخواست بھی دیدی ہے جس میں دھماکہ آمیز ایس ایم ایس کے سیکرین شارٹ بھی پولیس کودےئے ہیں .تفصیلات کے مطابق پاکستان کی نامور فلم سٹار ثوبیہ خان کی جانب سے تھانہ ستوکتلہ میں دی جانیوالی درخواست میں کہا گیا ہے
کہ نیازنامی شخص مجھے قتل کر نے کا منصوبہ بنا رہا ہے جسکے لیے مجھے مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں جبکہ ثوبیہ خان نے نیاز نامی شخص کے خلاف ایف آئی اے مین بھی درخواست دے رکھی ہے .
ذرائع کے مطابق ثوبیہ خان نے پولیس اورایف آئی اے کو جو ثبوت دےئے ہیں ان میں ایس ایم ایس اور آڈیو کالز کا ریکارڈ بھی موجود ہے.