لندن(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا92نیوز)میاں بیوی کی لڑائی ہو جائے تو عموماً بیوی چپکے چپکے آنسو بہاتی اپنے والدین کے گھر کی راہ لیتی ہے لیکن برطانیہ میں ایک خاتون اپنے میاں سے لڑکر رخصت ہوئی تو جاتے جاتے اس کے کمرے میں ایک ننھا سا خفیہ جاسوس بھی چھوڑ گئی۔
میل آن لائن کے مطابق ڈونلڈ میک انٹائر نامی شخص کا کہنا ہے کہ بیگم کے روٹھ کر جانے کے کچھ دن بعد اسے اپنے کمرے کی دیوار پر لگے کوٹ ہینگر پر کچھ شک پڑا تو اس کے معائنے کا فیصلہ کیا۔ تب یہ انکشاف سامنے آیا کہ یہ کوٹ ہینگر دارصل ایک خفیہ کیمرہ تھا جو بڑی نفاست سے ہینگر کی شکل میں بنایا گیا تھا۔ اس ڈیوائس کے اوپری حصے پر ایک باریک سوراخ تھا جس کے پیچھے ایک کیمرہ تھا جبکہ اس کے اندر ڈیٹا ریکارڈ کرنے کے لئے ایک چپ بھی موجود تھی۔
یہ انکشاف سامنے آتے ہیں ڈیوڈ نے پولیس کو اطلاع کر دی اور اس کی اہلیہ امیرہ میک انٹائر کو حراست میں لے لیا گیا۔ تفتیش کے دوران معلوم ہوا کہ اس کیمرے کو ویب سائٹ ایمزون سے خریدا گیا تھا اور اس مقصد کے لئے امیرہ کا کریڈٹ کارڈ استعمال ہوا تھا۔خاتون کے زیر استعمال کمپیوٹر بھی قبضے میں لے لیا گیا ہے جبکہ یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ اس کے پاس سے کوکین بھی برآمد ہوئی ہے۔ مزید تحقیقات جاری ہیں جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ تمام شواہد اکٹھے کرنے کے بعد معاملہ عدالت کے سامنے پیش کیا جایا جائے گا۔