لاہور(جنرل رپورٹر/میڈیا 92نیوز) محکمہ سپیشل ایجوکیشن کے 786 ملازمین آٹھ سالوں میں سنگل پروموشن بھی نہ ملنے پر ڈی جی فاضل احمد چیمہ کے خلاف سراپا احتجاج۔ پرموشن کے لیے سروس رولز بنانے کا مطالبہ کر دیا
ملازمین کا کہنا ہے کہ 2011 میں وفاق سے پنجاب میں منتقل کیا گیا مگر آٹھ سالوں میں منتقل ہونے والے 786 ملازمین کو سنگل پروموشن بھی نہیں مل سکی۔ ڈی جی فاضل احمد چیمہ کو بارہا درخواستیں بھی جمع کرائیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہو سکی۔
ان کا کہنا ہے کہ وفاق کی جانب سے منتقل ہونے والے ملازمین کے لیے 20 فیصد ڈیپوٹیشن الاونس کا نوٹیفکیشن جاری ہونے کے باوجود ان کو الاونس سے تاحال محروم رکھا گیا ہے۔
ملازمین نے وزیر اعلٰی پنجاب شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ ان کے مسائل حل کرائے جائیں۔ ملازمین کی پروموشن کے لیے فوری سروس رولز بنائے جائیں اور منظور شدہ 20 فیصد ڈیپوٹیشن الاونس بھی دیا جائے۔