بزنس

بجلی کی قیمت میں 2.97 روپے فی یونٹ کمی کا امکان

اسلام آباد(کامرس رپورٹر/میڈیا92نیوز)بجلی کے صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ جنوری کے فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ کمی کا امکان ہے۔

سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے جنوری کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کی قیمت میں 2 روپے 97 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست دائرکردی ہے۔

سی پی پی اے کی درخواست کے مطابق جنوری کے دوران 7ہزار 982 گیگا واٹ بجلی پیدا کی گئی اور7 ہزار 698 گیگاواٹ بجلی تقسیم کار کمپنیوں کو فراہم کی گئی، بجلی کی فی یونٹ قیمت 6 روپے 88 پیسے فی یونٹ رہی جنوری کے دوران ریفرنس فیول چارجز 9 روپے 86 روپے رہے۔

Back to top button