پشاور (کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز)پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ نواز شریف اپنی چوری چھپانے کے لئے پارلیمنٹ کو استعمال کررہے ہیں ،سپریم کورٹ ان کو باربار موقع دے رہی ہے، یہ سپریم کورٹ کے خلاف سازش کر رہے ہیں،جمہوریت اور عدلیہ کو بچانے کے لئے سڑکوں پر آئیں گے۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو میں عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک گھنٹہ تو کیا ایک منٹ کے لئے بھی کے پی کا ہیلی کاپٹر استعمال نہیں کیا،نیب پتا کرے پنجاب کے جہاز اور ہیلی کاپٹرکہاں کہاں استعمال ہوئے؟
انہوں نے کہا کہ سینیٹ الیکشن میں بہت پیسا چل رہا ہے،ایک سینیٹر کے بدلے چالیس کروڑ کی پیش کش کی گئی ،،تحریک انصاف کے لوگ نہیں بکیں گے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ انہیں ڈر ہے نوازشریف کے خلاف نیب کا فیصلہ آنےوالا ہے۔