پاکستانلاھور نامہ

عدلیہ کے ریمارکس کے باعث انتظامیہ مفلوج اور سیاستدان چور بن کر رہ گئے ہیں، رانا ثناء

لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز)پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ بدقسمتی ہےعدالتی ریمارکس کومخالفین اپنی سیاسی مہم میں چلارہےہیں،عدلیہ کے ریمارکس کے باعث انتظامیہ مفلوج اور سیاستدان چور بن کر رہ گئے ہیں۔

پنجاب اسمبلی کے احاطے میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ وزیراعظم کی جانب سے پارلیمنٹ میں ججز کے ریمارکس پر بحث کی حمایت کرتے ہیں ، یہ بحث صوبائی اسمبلی میں بھی ہوگی کیونکہ ان ریمارکس کے باعث انتظامی مشینری مفلوج اور سیاستدانوں کا بددیانت اور چور ہونے کا تاثر بڑھ رہا ہے ۔

ن لیگی رہنما نے کہا کہ پارلیمنٹ کی طرح صوبائی اسمبلی میں بھی جج صاحبان کے ریمارکس پر بحث کرائی جائے گی اور اس سلسلے میں تحریک التوا اور تحریک استحقاق پیش کی جائے گی ۔

صوبائی وزیر قانون کا کہنا تھا کہ ججوں کے ریمارکس کا سلسلہ کہیں سے بھی شروع ہوا ہو، اب اسے موزوں طریقے سے ختم ہونا چاہیے، آئین میں ججز کو نکالنے کا طریقہ کار موجود ہے، اسی طرح وزیراعظم کو بھی تکنیکی بنیادوں کی بجائے عدم اعتماد سے نکالا جائے۔

رانا ثناءاللہ کا کہنا تھا کہ عدلیہ سے سب کو یکساں ریلیف ملنا چاہیے، انہوں نے کہا کہ جج ہمارے لیے محترم ہیں،ان کا کنڈکٹ کسی طور زیر بحث نہیں آنا چاہیے۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیشن کورٹ لاہور میں دو وکلا کو قتل کرنے والا بھی وکیل ہے۔پولیس وکلاء کی تلاشی لینے کی جرات ہی نہیں کرتی۔

Back to top button