کراچی(کرائم رپورٹر/میڈیا92نیوز) کراچی کے نوجوان کرکٹر محمد زریاب نے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق ون ڈے کھلاڑی عامر حنیف کے بیٹے محمد زریاب نے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی، محمد زریاب انڈر 19 ٹیم میں کھیل چکا تھا تاہم محمد زریاب نے کوچز کے غیر مناسب رویے کے باعث گزشتہ رات گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی۔
17 سالہ محمد زریاب سابق کرکٹر عامر حنیف کا بیٹا اور فرسٹ ایئر کا طالب علم تھا۔ کرکٹر عامر حنیف کا کہنا ہے کہ میرے بیٹے کو خود کشی پر مجبور کیا گیا، کوچز کے رویے سے میرے بیٹے کی جان گئی۔