شوبز

بافٹا فلم ایوارڈ :ہالی ووڈ کی تھری بل بورڈز نے میلہ لوٹ لیا

لاہور(شوبزرپورٹر/میڈیا92نیوز)برٹش اکیڈمی فلم ایوارڈ ( بافٹا ) میں فلم ’’تھری بل بورڈز آؤٹ سائیڈ ایبنگ، مسوری ‘‘کی دھوم رہی اس فلم کو مجموعی طور پر پانچ ایوارڈ ملے جن میں بہترین فلم، بہترین برطانوی فلم اور بہترین اداکارہ کے اہم ایوارڈ شامل تھے ۔بہترین اداکارہ کا ایوارڈ فرانسس میکڈورمینڈ کو ملا جبکہ بہترین اداکار کا ایوارڈ فلم ڈارکسٹ آورکیلئے اداکار گیری اولڈ مین کو ملا۔ فلم ڈارکسٹ آور کو دو ایوارڈ ملے جبکہ تخیلاتی رومانوی فلم دی شیپ آف واٹر کو تین ایوارڈ ملے جس میں بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ بھی شامل تھا جو گولرمو ڈیلٹورو کو ملا۔واضح رہے کہ گزشتہ رات لندن کے البرٹ ہال میں منعقدہ تقریب میں زیادہ تر مہمان سیاہ لباس میں ملبوس نظر آئے کیونکہ اس سے قبل گولڈن گلوب ایوارڈز میں ٹائمز اپ اور می ٹو مہم کی حمایت میں بھی لوگوں نے سیاہ لباس زیب تن کئے تھے ۔تقریب میںبرطانوی شہزادی کیٹ مڈلٹن، ایمی جیکسن ، انجلینا جولی ، سلمیٰ ہائیک ودیگرنے شرکت کی۔

Back to top button