کراچی (بیورو رپورٹ/میڈیا92نیوز))ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت سندھ اسٹر یٹ کرائم کو روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے اور کراچی میں قانون نام کی کوئی شے نظر نہیں آرہی ہے جس کی وجہ سے شہریوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہوچکا ہے۔ ایم کیوایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے قانون نافذ کرانے والے اداروں، آئی جی سندھ، وفاقی وزیر داخلہ سے کہا کہ کراچی میں امن وامان کے قیام اور اسٹریٹ کرائم کے خاتمے کے لئے ٹھوس موثر اقدامات بروئے کار لائے جائیں،
جرائم پیشہ افراد کارروائی نہ ہونے کے سبب بلا خوف و خطر ڈکیتی ،موبائل چھیننے سمیت اسٹریٹ کرائم کی کھلی وارداتیں کر رہے ہیں جو قانون نافذ کرنے والوں اداروں کے لئے بھی لمحہ فکریہ ہے ، عوام فوری اقدامات کے منتظر ہیں ۔