لاھور نامہ

لاہور شہر پر دھوپ کا راج، موسم سرد اور خشک رہےگا: محکمہ موسمیات

(نمائندہ خصوصی/میڈیا92نیوز) سورج کی کرنیں شدت اختیار کرنے لگی، یوں محسوس ہوتا ہے جیسے بہار کہی کھو گئی ہے اور گرمی آگئی۔

تفصیلات کے مطابق موسم بہار کی آمد آمد ہے لیکن یوں لگتا ہے جیسے سورج نے اپنے رنگ دکھانےشروع کر دیئے ہیں صبح دس بچے کے بعد سورج کی کرنوں میں شدت محسوس ہونے لگتی ہے لیکن شام کے اوقات میں اس شدت میں کمی آجاتی ہے۔

ماہرین موسمیات کے مطابق آج شہر کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26اور کم سے کم 11ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کے امکانات ہیں جبکہ شہر میں ہوائیں 5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں مخکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیئس گھنٹوں میں شہر کاموسم خشک اور سرد رہے گا ۔

Back to top button