لاہور(کرائم رپورٹر/میڈیا92نیوز)کاہنہ میں 12 سالہ لڑکی کی ہلاکت کا ڈراپ سین ہو گیا، مقتولہ کا قتل کوئی اور نہیں اس کا بڑا نکلاجس کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملزم سیف اللہ نے اپنی بہن کو موبائل فون استعمال کرنے سے منع کیا ،باز نہ آنے پر گھر کی چھت پر لے جاکر فائرنگ کر دی۔
پولیس کے مطابق ملزم نے فائرنگ کے بعد بندوق الماری میں چھپا دی تھی اور لاش کو ہسپتال منتقل کرنے کے بعد فرار ہوگیا تھا، جبکہ اہلخانہ نے واقعہ کو خودکشی کارنگ دینے کی کوشش کی۔