جرائملاھور نامہ

کالا شاکاکو:بازار میں لاکھوں کی چوری،تاجروں کا احتجاج

کالاشاہ کاکو(کرائم رپورٹر/میڈیا92نیوز)راوی ریان بازار میں چو ر گودام اور 2دکانوں کے تالے توڑ کر لاکھوں روپے مالیتی سامان ، نقدی ، موبائل فون لے اڑے ، تاجر تنظیموں نے شدید احتجاج کیا، تفصیلات کے مطابق تھانہ صدر مریدکے کے علاقہ راوی ریان مین بازار سے گزشتہ شب چور الیکٹرونکس کی دکان کے تالے توڑ کرلاکھوں روپے مالیت کی اشیا، نقدی لوٹ کر فرار ہوگئے ۔حسین ٹاؤن روڈ پر محمد یونس خان کے کپڑے کے گودام سے دو لاکھ مالیت کا کپڑا چوری کر لیا گیا ۔ حسین ٹاؤن روڈ پر ہی محمد گلفام کی موبائل شاپ کے تالے تو ڑ کر موبائل فون، ایل سی ڈی اور نقدی چوری کرلی گئی۔ چوری کے واقعات پر تاجر تنظیموں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے جلد از جلد ملزمان کی گرفتار ی کامطالبہ کیا ہے ۔

Back to top button