گوجرانوالہ(کرائم رپورٹر/میڈیا92نیوز)گوجرانوالہ میں تیز رفتاری کے باعث ٹریفک حادثہ میں میاں بیوی سمیت ایک ہی خاندان کے 4 افراد جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق گوجرانوالہ کے علاقے سمن آباد میں ڈرائیور تیز رفتار کار موڑ کاٹتے ہوئے قابو نہ کرسکا جس کے نتیجے میں حادثہ پیش آیا۔
گاڑی نہر میں گرنے سے میاں بیوی اور دو بچے جاں بحق ہوئے، علاقہ مکینوں نے حادثے کے بعد اپنی مدد آپ کے تحت گاڑی نکالنے کی کوشش کی مگر وہ ناکام رہے۔
ریسکیو ٹیموں نے جائے حادثہ پہنچ کر لاشوں کو سول ہسپتال گوجرنوالہ منتقل کیا، حادثے کا شکار ہونے والے خاندان کا تعلق جڑانوالہ سے تھا۔
جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت ناصر کے نام سے ہوئی جبکہ گاڑی میں مقتول کی بیوی، پانچ سالہ بیٹا اور آٹھ سالہ بیٹی بھی موجود تھے۔
ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ گاڑی میں موجود فیملی وزیر آباد سے گوجرنوالہ جارہی تھی کہ تیز رفتاری میں موڑ کاٹتے ہوئے نہر میں جاگری۔