پیانگ چانگ (فارن ڈیسک/میڈیا92نیوز) ونٹر گیمز کے دوران ایک فرانسیسی جوڑے کو اس وقت شدید شرمندگی کا سامنا کرنا پڑا جب آئس ڈانس پرفارمنس کے دوران خاتون رقاصہ کا لباس کھل گیا۔ شرمندگی کے باعث خاتون کی آنکھوں میں آنسو آگئے تاہم انہوں نے پرفارمنس جاری رکھی اور خوب داد وصول کی ۔
ونٹر گیمز میں آئس ڈانس کے دوران فرنچ فگر اسکیٹر گیبریلا پاپاڈاکس کا لباس کھل گیا اور اس وجہ سے شرمندگی کے باعث ان کی آنکھوں میں آنسو آگئے۔آئس ڈانس کے دوران جب 22 سالہ پاپاڈاکس پیچھے کو جھکیں تو انھیں سنبھالنے کی کوشش میں پارٹنر گوئیلام سزیرن سے ان کے لباس کے پیچھے لگا کلپ کھل گیا، اگرچہ پاپاڈاکس نے اپنے لباس کو فوری طور پر ہاتھ سے تھام لیا اور وہ نہ صرف اپنا ڈانس مکمل کرنے میں کامیاب رہیں بلکہ دوسرا نمبر بھی حاصل کیا، مگرآئس فیلڈ چھوڑتے ہوئے پاپاڈاکس کی آنکھوں میں آنسو تھے۔ بعد ازاں انہوں نے کہا کہ اس واقعے پر انہیں کافی شرمندگی اٹھانا پری ۔