لاھور نامہ

پورے لاہور میں ٹریفک جام ،دفاتر جانے والوں کو شدید مشکلات کیونکہ ۔۔۔

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)صوبائی دارالحکومت لاہور کی مرکزی شاہراہ مال روڈ پر نابینا افراد کے دھرنے کے باعث اہم شاہراہوں پر شدید ٹریفک جام ہو گیا ہے جس کی وجہ سے دفاتر جانے والے افراد کو شدید مشکلات کا شکا رہ ہے ۔تفصیل کے مطابق مال روڈ پر وزیر اعلیٰ کے دفتر کے سامنے نابینا افراد کا دھرنادوسرے روز میں داخل ہو گیا ہے ۔نابینا افراد نے ملازمتوں میں کوٹہ بڑھانے کا مطالبہ کر رکھا ہے اور مطالبات نہ ماننے تک دھرنا دینے کا اعلان کیا ہوا ہے ۔اس کی وجہ سے آج صبح سویرے مال روڈ ،ڈیوس روڈ،ایجرٹن روڈ،جیل روڈ ،مغلپورہ ،گڑھی شاہو ، گورنر ہاوس سے لے کر کینا روڈ تک ،مولانا ظفر علی روڈ ،جنا ح ہسپتال ،گارڈن ٹاون ،مسلم ٹاﺅن ،برکت مارکیٹ ،لارنس روڈ ،علامہ اقبال روڈ اور دھرم پور میں شدید ٹریفک جام ہو گیا ہے جس میں کئی ایمبولینسز پھنسنے کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ اس بد ترین ٹریفک جام کی وجہ سے لوگوں کو کاموں پر جانے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔

Back to top button