پاکستان

اسلام آبادہائیکورٹ حلف نامہ تبدیلی رپورٹ جمع نہ کرانے پر برہم ،ایک بجے تک کی آخری مہلت

اسلام آباد(کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز)اسلام آباد ہائیکورٹ نے الیکشن ایکٹ 2017 ءمیں ترمیم کیخلاف درخواستوں کی سماعت کے دوران راجہ ظفر الحق کی رپورٹ جمع نہ کرانے پر سخت برہمی کا اظہار کیا ہے اور حکومت کو ایک بجے تک رپورٹ جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔
دوران سماعت جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت عدالتی احکامات پر عملدرآمد میں سنجیدہ نہیں،ختم نبوت کے معاملے پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا،آپ کو اس معاملے کی نزاکت کا احساس ہی نہیں،آپ عدالت کیساتھ عجیب کھیل رہے ہیں۔
ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت سے استدعا کی کہ رپورٹ جمع کرانے کیلئے وقت دیا جائے،رپورٹ کل تک عدالت میں پیش کر دیں گے۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے حکومتی استدعا مسترد کردی اور ایک بجے تک رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
جسٹس شوکت عزیز صدیقی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ رپورٹ جمع نہ ہوئی تو وزیراعظم کوتوہین عدالت کا نوٹس جاری کریں گے ۔وفاقی وزیر داخلہ اور وزیر قانون کو بھی توہین عدالت کا نوٹس جاری کریں ۔
عدالت نے کیس کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے رپورٹ آج دن ایک بجے تک طلب کرلی۔

Back to top button