اسلام آباد(کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نوازشریف اورمریم نواز بھی گالم گلوچ بریگیڈ کاحصہ بن چکےہیں، جب بھی چوراچکےکی بات ہوتی ہےتومریم نوازاسےاپنےباباپرلےلیتی ہیں۔
اسلام آبادہائی کورٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اعتزاز احسن کا کہنا تھا کہ نوازشریف اورمریم نوازنےمسلم لیگ کےمامے چاچوں پربہت دباؤ ڈال دیاہے،مسلم لیگ ن کا ووٹ بنک نواز شریف اورمریم نواز کے ساتھ ہے،کچھ مامے چاچوں کوٹرک کی بتی سےاتارکرسڑک پرپھینک دیاگیا ہے،شاہد خاقان عباسی اسی ٹرک پر دوبارہ سوارہونا چاہ رہے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم کو لگ رہاہےانہیں کئی معاملات پراعتماد میں نہیں لیاجارہا،بڑی تشویش کی بات ہےوزیراعظم بھی گالم گلوچ بریگیڈکاحصہ بن چکے۔
اعتزازاحسن نے مزید کہا کہ بھارتی چیف جسٹس نےیہی سوال کیاکہ کیاکوئی چوراچکاپارٹی صدربن سکتا ہے؟راہول گاندھی یا مودی نےیہ نہیں کہا کہ انہیں چوراچکاکہاگیا،مریم کوکیسےخیال آیاکہ چوراچکےکہاجائےتو یہ ان کےوالدکاذکرہے؟لگتاہے مریم کویقین ہےچور ڈاکو کوللکارا جائےتوان کےوالدکانام لیاجارہاہے۔