واشنگٹن(فارن ڈیسک/میڈیا92نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے فلوریڈا اسکول فائرنگ واقعے پر ایف بی آئی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔
امریکی صدر نے سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ انہیں دکھ ہے کہ ایف بی آئی نے فلوریڈا اسکول کے حملہ آور سے متعلق تمام شواہدکھودیئے، یہ کوتاہی قابل قبول نہیں۔
امریکی صدر نے ایف بی آئی کو امریکی انتخابات پر روسی سازش کے حوالے سے بھی آڑے ہاتھ لیا ۔ان کا کہنا تھا کہ ایف بی آئی نے زیادہ وقت ٹرمپ انتخابی مہم میں روسی سازش ثابت کرنے میں لگایا،ایف بی آئی بنیادی کاموں پر توجہ دیاورہمیں خودپرفخرکرنیکاموقع دے۔