انٹرنیشنل

شام میں دہشت گردوں سے چھڑائے گئے علاقےمقامی عوام دینےپر ہم ترکی کے ساتھ اتفاق رائے کرتے ہیں، جیم میٹس

واشنگٹن(فارن ڈیسک/میڈیا92نیوز)امریکہ کے وزیر دفاع جِم میٹس نے کہا ہے کہ شام میں دہشت گردوں سے چھڑائے جانے والے علاقوں کو وہاں کی مقامی عوام کے حوالے کرنے کے موضوع پر ہم ترکی کے ساتھ اتفاق رائے کرتے ہیں۔

یورپ کے دورے سے واپسی پر طیارے میں اخباری نمائندوں کے سوالات کے جواب دیتے ہوئے میٹس نے کہا کہ علاقے میں توجہ کو منتشر کرنے والے موضوعات میں ہم ترکی کے ساتھ مل کر کام کریں گے۔فرانس، اٹلی اور اسپین کے ترکی کے ساتھ مل کر کاروائی کرنے کی یاد دہانی کرواتے ہوئے میٹس نے کہا کہ ترکی امریکہ کا اتحادی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان متعدد موضوعات پائے جاتے ہیں۔

Back to top button