آگرہ(فارن ڈیسک/میڈیا92نیوز) بھارت کے سات روزہ دورے پر آئے کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو نیاہل خانہ کے ساتھ آگرہ کے تاج محل کا دورہ کیا۔جسٹن ٹروڈو ،ان کی اہلیہ اور بچوں نے تاج محل کے دورے کے دوران تصویریں بھی بنوائیں۔
کینیڈین وزیر اعظم اوران کے بھارتی ہم منصب نریندر مودی کے درمیان23 فروری کو ملاقات ہوگی،جس میں تجارت،دفاع ،سول نیوکلیئر اور انسداد دہشت گردی تعاون سمیت مختلف امور پر بات کی جائے گی۔جسٹن ٹروڈو کل گجرات ،21فروری کو امرتسر کے گولڈن ٹیمپل اور 22 فروری کو دلی کی جامع مسجد کا دورہ کریں گے،جسٹن ٹروڈو بھارت میں کاروباری شخصیات سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔
جسٹن ٹروڈوبھارتی وزیراعظم نریندر مودی سے 23 فروری کو ملاقات کریں گے اور25 فروری کو وطن واپس روانہ ہو جائیں گے۔