لاس اینجلس(شوبز ڈیسک/میڈیا92نیوز)ہالی وڈ کرائم فلم’بینٹ‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا،9مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی ۔ایکشن سے بھرپور فلموں کے مداحوں کے لیے خوشخبری یہ ہے کہ ہالی وڈ کرائم تھرلر فلم بینٹ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
بوبی موریسکو کی ہدایت کاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سزا پانے والے ایک ایسے سابق پولیس اہلکار کے گرد گھوم رہی ہے جوجیل سے رہائی کے بعد اپنے دشمنوں سے انتقام لینے نکل پڑتا ہے۔فلم کی کاسٹ میں کارل اربن،صوفیا ورگارا،اینڈی گارسیا،جان فن،پیٹرک برینن اور گریس بیئرز سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔ایکشن اور تھرل سے بھرپور یہ فلم 9مارچ کو سینما گھروں کی زینت بنے گی۔