لاہور(کورٹ رپورٹر/میڈیا 92نیوز)ضلع کچہری لڑکیوں کی نازیبا تصاویر کے ذریعے بلیک میل کرنے اور سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کرنے کے کیس کا ملزم حماد خورشید 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔جوڈیشل مجسٹریٹ امتیاز باجوہ نے ملزم کا 4 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا۔ایف آئی اے انسپکٹر منعم چوہدری نے عدالت کو بتایا کہ ملزم حماد خورشید اقرا طارق کی تصاویر ایڈٹ کر کے انہیں بلیک میل کرتا تھا۔ملزم لڑکی کی تصاویر ختم کرنے کےلئے ایک لاکھ روپے کی ڈیمانڈ بھی کر رہا تھا۔ملزم نے لڑکی کی تصاویر لڑکی کے رشتہ داروں کو بھی وٹس ایپ کیں۔ملزم کی وجہ سے لڑکی کی معاشرے میں تذلیل ہوئی۔ملزم سے اس کے استعمال میں موبائل فون، لیپ ٹاپ اور ڈیٹا کی ریکوری کرنی ہے۔ایف آئی اے نے عدالت سے استدعا کی کہ ملزم سے تصاویر کی ریکوری اور تفتیش کے لئے 14 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کیا جائے۔عدالت نے تفتیش کے لئے ملزم کو 4 دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا
Read Next
18 نومبر, 2024
اسرائیل کا بیروت پر حملہ، حزب اللہ کے ترجمان محمد عفیف شہید
8 نومبر, 2024
اسرائیل کی لبنان کے تاریخی شہر پر بمباری؛ 40 افراد جاں بحق
5 نومبر, 2024
اے این ایف آپریشنز میں 12 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات پکڑی گئی
2 نومبر, 2024
شمالی غزہ میں دو عمارتوں پر اسرائیلی حملے، 50 بچوں سمیت 84 فلسطینی شہید
22 اکتوبر, 2024