اسلام آباد(بیورو رپورٹ/میڈیا 92نیوز)ملک بھر میں آپریشن ردالفساد جاری ہے، سیکورٹی فورسز نے فاٹا، کے پی اور اسلام آباد میں دہشت گردی کی کوششیں ناکام بنادیں۔سیکورٹی فورسز نے باجوڑ میں آپریشن کے دوران 2خودکش حملہ آورہلاک کردیئے۔
ترجمان پاک فوج کے مطابق تحریک طالبان افغانستان کے دہشت گردوں کو باجوڑ ایجنسی میں گھیرا گیا،دہشت گردوں کی فرار ہونے کی کوشش ناکام بنادی،دہشت گردوں کے قبضے سے خودکش جیکٹ، اینٹی ٹینک مائنز، آئی ای ڈیز، افغان موبائل کمپنی کی مہر لگے مواصلاتی آلات برآمدہوئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکورٹی فورسز نے خودکش حملوں کی کوشش ناکام بنا دی،خودکش بمبار افغانستان سے کگا پاس کے ذریعے باجوڑ میں داخل ہوئے تھے۔