لاھور نامہ

جعلی عاملوں، نجومیوں، پامسٹ کی تعداد میں اضافہ، نوجوان لڑکے لڑکیاں بھی ان کا شکار

لاہور(رپورٹ ظہیر الحق/میڈیا92نیوز) صوبائی دارالحکومت میں جعلی عاملوں، نجومیوں، پامسٹ کی تعداد میں اضافہ ہونے لگا ۔ سادہ لوح شہریوں کے علاوہ پڑھے لکھے نوجوان لڑکے لڑکیاں بھی ان کا شکار ، گلی محلوں تک پھیلے اس کاروبار کی پبلسٹی کے لئے سوشل میڈیا کا بھی سہارا تو ہم پرستی کی پریقین رکھنے والے جان تک کی بازی لگانے کو تیار ۔ غیر سرکاری اعدادوشمار کے مطابق دو سال میں لاہور جیسے شہر میں عاملوں، نجومیوں کی تعداد میں 60فیصد اضافے دیکھنے میں آیا ہے اور ان کی تعداد3ہزار سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ بدلتے رجحانوں کے ساتھ اس میں بھی جدت آگئی ہے۔ سادہ لوح انسانوں کے ساتھ ساتھ پڑھے لکھے افراد بھی اپنے جائز ناجائز کاموں کے لئے ان عاملوں پر انحصار کرتے ہیں۔ اور ان عاملوں، جعلی پیروں نے فیس بک واٹس ایپ سکائپ ٹوئٹر سمیت دیگر سوشل میڈیا ٹولز کا استعمال کرتے ہوئے بالخصوص نوجوان لڑکے لڑکیوں کو اپنا ٹارگٹ بنارہے ہیں جو کسی نہ کسی مجبوری کے باعث ان کے چنگل میں پھنس جاتے ہیں۔

Back to top button