لاھور نامہ

شوکت خانم فلائی اوورایک ارب فنڈز کی منظوری،تکمیل کے بعد ٹریفک سگنلز ختم

لاہور(رپورٹ عمر خالد/میڈیا92نیوز) صوبائی حکومت نے شوکت خانم فلائی اوور کے لئے ایک ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی گئی۔ یہ منظوری کیبنٹ کمیٹی برائے خزانہ و ڈویلپمنٹ کے اجلاس میں دی گئی جس کی صدارت وزیراعلیٰ پنجاب نے کی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ منصوبے کی ابتدائی لاگت79کروڑ تھی، جو بعدازاں بڑھ کر تقریباً ساڑھے99کروڑ پر جاپہنچی۔ رواں مالی سال کے بجٹ میں مختص نہ ہونے پر پی اینڈ ڈی حکام کی جانب سے ایل ڈی اے کو فنڈز جاری کرنے سے انکار کردیا اور ایل ڈی اے حکام نے ایوان وزیراعلیٰ سے رجوع کرلیا۔ وزیراعلیٰ نے معاملہ کیبنٹ کمیٹی کو ارسال کردیا۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں مذکورہ منصوبہ کو فنڈز جاری کرنے کی منظوری دے دی گئی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ کمیٹی کی جانب سے منظوری کے پیش نظر اب پی اینڈ ڈی اور خزانہ حکام مختلف منصوبوں کے بجٹ میں کٹ لگاکر اضافی فنڈز ایل ڈی اے کو منتقل کریں گے ۔ منصوبے کے تحت شوکت خانم چوک پر ٹریفک سگنلز ختم کردئیے جائیں گے جوہرٹاﺅن سے راﺅنڈ روڈ خیابان فردوسی سے اللہ ہوگول چکر تک جانے والی ٹریفک کو سگنل فری راستہ ملے گا۔ علاوہ ازیں شاہراہ نظریہ پاکستان سے واپڈا ٹاﺅن جانے وای ٹریفک کو بھی سگنل فری راستہ ملے گا۔ فلائی اوور منصوبہ تین ماہ کی قلیل مدت میں مکمل کیاجائے گا۔

Back to top button