حیدد آباد (نمائندہ/میڈیا92نیوز)معیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تمام اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں لیکن یہ نہیں چاہتے کہ اداروں سے تعصب کی بُو آئے۔
حیدرآباد میں اسلام زندہ باد کانفرنس سے خطاب کے دوران مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ نیب کے قیام کے وقت ہی مخالفت کی تھی کہ یہ ادارہ سیاسی لوگوں کے خلاف استعمال ہوگا ، اسے اٹھا کر پھینک دو ، لیکن بات نہیں مانی گئی۔
ان کا کہنا تھا کہ آصف زرداری کو پہلے چور کہا گیا، بعد میں عدالتوں نے انھیں کلین چٹ دے دی، آج نواز شریف شکنجے میں ہیں، اب عمران خان پر تول رہے ہیں ۔