اسلام آباد (کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز)ایون فیلڈ پراپرٹیز ریفرنس میں نواز شریف فیملی کے خلاف نیب ریفرنسز میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ احتساب عدالت نے سربراہ جے آئی ٹی واجد ضیا کو ریکارڈ سمیت 22فروری کو طلب کرلیا۔
فرانزک ایکسپرٹ رابرٹ ریڈلی اور راجا اختر کا وڈیو لنک سے بیان بھی 22فروری ریکارڈ کیا جائے گا۔
نیب پراسیکوٹر کی استدعا پر واجد ضیاء کو 22 فروری کو طلب کیا گیاہے۔
عدالت کی طرف سے کہا گیا ہےکہ واجد ضیاء 22 فروری کو جے آئی ٹی کے اصل ریکارڈ کے ہمراہ پیش ہوں، ویڈیو لنک پر دو گواہوں کے بیانات قلمبند بندکرنے کے لیے اصل ریکارڈ ضروری ہے، نواز شریف، مریم نواز اور کیپٹن صفدر کو بھی حاضری یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
واجد ضیاء پہلی بار نواز شریف کی موجودگی میں عدالت میں آئیں گے، جے آئی ٹی کے سربراہ ایڈیشنل ڈائریکٹرجنرل ایف آئی اے واجد ضیا کو اوریجنل ریکارڈ کے ساتھ پیش ہونے کا نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
فرانزک ایکسپرٹ رابرٹ ریڈلی اور راجا اختر کا وڈیو لنک سے بیان بھی 22 فروری ریکارڈ کیا جائے گا۔