اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک/میڈیا92نیوز)آئندہ عام انتخابات میں ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ واٹر مارک بیلٹ پیپر زچھاپے جائیں گے، تاہم انہیں پرائیویٹ پرنٹنگ پریس سےنہیں چھپوایا جائے گا ۔
ذرائع کے مطابق آئندہ الیکشن میں بیلٹ پیپرز کی چھپائی پر 2 ارب روپے سے زائد اخراجات آئیں گے ، جبکہ صرف کاغذ پر ایک ارب روپے تک خرچ ہوں گے۔
حکام کے مطابق بیلٹ پیپر پرنٹنگ پریس کارپوریشن، پاکستان پوسٹل فاؤنڈیشن پرنٹنگ پریس اور سیکورٹی پرنٹنگ کارپوریشن کراچی سے چھپوائے جائیں گے ۔
ذرائع کا یہ بھی بتانا ہے کہ اس دفعہ 20کروڑ سے زائد بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے اور انہیں پرائیویٹ پرنٹنگ پریس سےنہیں چھپوایا جائے گا۔