پاکستان

چیف جسٹس ثاقب نثار کا جناح اسپتال کراچی کا دورہ

کراچی(کورٹ رپورٹر/میڈیا92نیوز)سندھ میں اسپتالوں کی ابتر صورتحال پر جناح اسپتال کی پیش کی گئی رپورٹ پر چیف جسٹس برہم ہوگئے اور خود جناح اسپتال کراچی پہنچ گئے۔

چیف جسٹس نے اسپتال آمد کے موقع پر مریضوں کو دی جانے والی سہولتوں کا معائنہ کیا اور اسپتال کے انتظامات کا بھی جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے اسپتال کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا۔

سندھ میں اسپتالوں کی ابتر صورتحال پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت چیف جسٹس پا کستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں آج سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ہوئی۔

کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس نے جناح اسپتال کی میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر سیمی جمالی سے استفسار کیا کہ ’کہیں یہ وہ جناح اسپتال تو نہیں جہاں جیل سے خاص ملزمان کورکھا جاتا ہے؟‘

کیس کی سماعت کرتے ہوئے چیف جسٹس نے کل جناح اسپتال جانے کااعلان کیا تاہم انہوں نے اس فیصلے کو تبدیل کرتے ہوئے دوران سماعت آج ہی جناح اسپتال جانے کا ارادہ کرلیا۔

چیف جسٹس نےریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ انہیں ازخود نوٹس لینے کاشوق نہیں، ایک سال خاموش رہا،جب دیکھا لوگوں کا کوئی پرسان حال نہیں تو پھرسوموٹو ایکشن لیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ معلوم ہے بعد میں نتیجہ کیا ہوسکتا ہے۔

سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کہا کہ سینئر وکلا سے کہتا ہوں کہ بنیادی حقوق پر درخواستیں دائر کریں۔

Back to top button