کراچی(بیورو رپورٹ/میڈیا92نیوز)پیپلز پارٹی کے اسیر رہنما شرجیل میمن کو جناح اسپتال سے کراچی سینٹرل جیل منتقل کر دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں ہونے والی سماعت میں چیف جسٹس نے شرجیل میمن کو آج ہی اسپتال سے جیل منتقل کرنے کا حکم دیا تھا ۔
سماعت کےدوران چیف جسٹس آئی جی جیل نصرت منگن پر برس پڑے اور ریمارکس دیئے کہ نیب کورٹ نے صرف ٹیسٹ کرانے کا کہا تھا، آپ کو اسپتال بھیجنے کی اتھارٹی کہاں سے ملی ۔
چیف جسٹس نے کہا کہ یہ خود ساختہ رپورٹس ہیں، دیکھیں گے کہ شرجیل میمن کے کیس کو کسی طرح پنجاب بھیج دیں۔