پاکستان

ہری پور :خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج، پولیس اہلکار گرفتار

ہری پور(نمائندہ/میڈیا92نیوز)خیبرپختونخوا کے ضلع ہری پور میں خاتون سے مبینہ زیادتی پر پولیس افسر کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔آئی جی پی خیبرپختونخواکا کہنا ہے کہ ملزم سب انسپکٹر عقیبت شاہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم سب انسپکٹرعقیبت شاہ کے خلاف تھانہ سرائے صالح میں مقدمہ متاثرہ خاتون کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق رات 12 بجے ملزم سب انسپکٹر نے متاثرہ خاتون کی گاڑی کو روکا،متاثرہ خاتون، بیٹی اور ڈرائیور کو2 گھنٹے تک روکے رکھا گیا۔

ایف آئی آر کے مطابق منت و سماجت کے باوجود ملزم پولیس افسر نے جانے نہیں دیا، ملزم سب انسپکٹر عقیبت شاہ نے میرے ساتھ گاڑی میں زیادتی کی۔

آئی جی پی خیبرپختونخواکا کہنا ہے کہ ملزم سب انسپکٹر عقیبت شاہ کو گرفتار کرلیا ہے۔

ترجمان ہری پور پولیس کے مطابق ملزم سب انسپکٹر کو مقامی عدالت میں پیش کیا جائے گا،ملزم تھانہ کوٹ نجیب اللہ خان پور سرکل میں تعینات تھا۔

Back to top button