پاکستانلاھور نامہ

حکومت نے حج آپریشن کیلئے 126 ڈاکٹرزنامزد، فہرست جاری کردی گئی

لاہور(جنرل رپورٹر/میڈیا92نیوز)محکمہ صحت پنجاب نے رواں سال حج مشن کے لئے 126 ڈاکٹرز اور پیرامیڈیکل سٹاف پر مشتمل ٹیم کا اعلان کر دیا۔ قرعہ اندازی کے ذریعے کامیاب ہونیوالے ڈاکٹرز و سٹاف کے ناموں کی فہرست جاری۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت نے نامزد ہونیوالے ڈاکٹرز اور سٹاف کے ناموں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ جبکہ فہرست وزارت مذہبی امور کو ارسال کر دی گئی ہے۔ قرعہ اندازی کے ذریعے تشکیل دی گئی۔

ڈاکٹرز اور پیرا میڈکس کی ٹیم مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں حاجیوں کو علاج معالجے کی سہولتیں فراہم کرے گی۔ ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف کو کوائف کی فراہمی کی ہدایت کی گئی ہے۔ مذکورہ ٹیم علاج معالجے کیساتھ ساتھ فریضہ حج بھی ادا کر سکیں گے۔

Back to top button