انٹرنیشنلتازہ ترین

پاک فوج کا خصوصی دستہ تربیتی مشن پر سعودی عرب جائے گا، آرمی چیف کی سعودی سفیر سے ملاقات

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)پاک سعودی باہمی دو طرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون کا سلسلہ جاری ہے۔ پاکستان فوج کا خصوصی دستہ تربیتی اور مشاورت مشن پر سعودی عرب بھجوائے گا۔

آئی ایس پی ی آر کے مطابق خصوصی دستہ یا پہلے سے موجود فوجی جوان سعودی عرب کے علاوہ کہیں اور تعینات نہیں ہوں گے۔

پاک فوج سعودی عرب کے علاوہ خلیج تعاون کونسل اور خطے کے دیگر ممالک کے ساتھ دفاعی تعاون قائم رکھے ہوئے ہے، یہ فیصلہ پاک سعودی باہمی دو طرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون کے تسلسل میں کیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے سعودی سفیر نے ملاقات بھی کی۔ ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

Back to top button