تازہ ترینلاھور نامہ

آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم: وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری کا بیان قلمبند

لاہور(کرائم رپورٹر/میڈیا92نیوز)وزیراعظم کے پرنسپل سیکریٹری فواد حسن فواد نے نیب لاہور میں پیش ہوکر آشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم مبینہ کرپشن کیس میں اپنا بیان قلمبند کرادیا ہے۔

نیب ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد ایک گھنٹہ بیس منٹ تک نیب لاہور میں موجود رہے جہاں انہوں نے نیب کی 3 رکنی مشترکہ انویسٹی گیشن ٹیم کوآشیانہ اقبال ہاؤسنگ اسکیم مبینہ کرپشن کیس میں مختلف الزامات پر اپنا بیان ریکارڈ کرایا ۔

فواد حسن فواد پر لطیف سنز کا کنٹریکٹ منسوخ کرنے کا الزام ہے نیب نے فواد حسن فواد کوجمعرات کو طلب کیا تھا تاہم گزشتہ روز پیش نہیں ہوئے تھے ۔

Back to top button