پاکستان

سینیٹ الیکشن میں خریدوفروخت کے الزامات پر افسوس ہے،وزیراعلیٰ مراد علی شاہ

سہون(نمائندہ/میڈیا92نیوز)وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ راؤ انوارسے متعلق سپریم کورٹ جیسے کہے گی ویسا ہی ہوگا۔ ایم کیو ایم اختلافات ختم کرکے عوامی مفادات کوترجیح دے۔

سہون میں میڈیا سے گفتگو میں وزیراعلیٰ مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ میری خواہش ہے ایم کیو ایم اپنے اختلافات ختم کرکے مل کر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ پارٹی پالیسی کے مطابق الیکشن سے قبل کسی سے اتحاد نہیں کرنا جب کہ سینیٹ الیکشن میں خریدوفروخت کے الزامات پر افسوس ہے، ہارس ٹریڈنگ کی بات کرنے والے اپنے ہی سینیٹر پر شک کررہے ہیں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ سہون حملے کے دوملزمان گرفتارجبکہ دیگرمارے گئےہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزارکی سیکورٹی سے مطمئن ہیں، بے امنی پھیلانے والوں اوردشمنوں کے وسائل زیادہ ہیں لیکن ہم ہروسائل کواستعمال میں لا رہے ہیں۔

Back to top button