تازہ ترینلاھور نامہ

لودھراں انتخابات میں جیت پر خوشی، نوازشریف عوام کےووٹ کا تقدس چاہتے ہیں، وزیر قانون رانا ثنا اللہ

لاہور(سٹاف رپورٹر/میڈیا92نیوز)وزیر قانون رانا ثنااللہ نے کہا ہے کہ لودھراں ضمنی انتخابات میں جیت نوازشریف کے بیانیے کی جیت ہے، نوازشریف عوام کےووٹ کا تقدس چاہتے ہیں،ہمارا مقصد کسی کی عزت کوکم کرنا نہیں،عمران خان کی حرکتوں کی وجہ سے انہیں پنجاب کے دیہی علاقوں میں ووٹ نہیں ملتا۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب راناثنا اللہ کا کہنا ہے کہ راؤ انوارپر400 افراد کے قتل کا الزام ہے،ان کومفروری کی حالت میں لکھےگئے خط پرمرضی کا ریلیف دیا گیا اورآج اس کا انتظاربھی کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوازشریف نے خود کوعدالت میں پیش کیا، انہیں اہلیہ کی عیادت کے لیے جانے کی اجازت دینے سے انکار کیا جاتا ہے۔

وزیر قانون نے کہا کہ ملک کو ناقابل تسخیر بنانا نواز شریف کا جرم ہے، نواز شریف کو 3 بار عوام نے منتخب کیا جب کہ آج بھارت پاکستان کو چھیڑنے سے ڈرتا ہے اس کی وجہ نواز شریف ہیں۔

Back to top button